مریم نواز کا انقلابی شاعری سنانا احتساب کے بیانیے کی ناکامی ہے، فواد چوہدری

اسلام آباد: وفاقی وزیر سائنس و ٹیکنالوجی فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ نیب پیشی کے موقع پر مریم نواز کا انقلابی شاعری سناتے نظر آنا احتساب کے بیانیے کی ناکامی ہے۔

سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹویٹر پر جاری اپنے بیان میں وفاقی وزیر سائنس و ٹیکنالوجی نے کہا ہے نوازشریف اور مریم نوز کے خلاف مقدمات بالکل واضع ہیں، لیکن پاکستان میں انصاف اس قدر آلودہ ہو چکا ہے کہ شیشے کی طرح صاف جرائم بھی آلودگی کی نذر ہو رہے ہیں۔

وفاقی وزیر نے مزید لکھا ہے کہ کسی اور ملک میں یہ ہو سکتا ہے کہ اتنا پیسہ لوٹ کے ’پھوٹ‘ جاؤ اور کسی کو کوئی فرق ہی نہ پڑے،قومی احتساب بیورو کے دفتر طلبی کے موقع پر مریم نواز کا انقلابی شاعری سناتے نظر آنا احتساب کے بیانیے کی ناکامی ہے۔

Comments are closed.