اسلام آباد: وفاقی وزیر سائنس و ٹیکنالوجی فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ سابق وزیراعظم نوازشریف کی وطن واپس لا کر ان کی جعلی میڈیکل رپورٹس کی تیاری کے کرداروں کونشان عبرت بنایا جائے۔
سماجی رابطوں کی ویب سائٹ پر جاری ایک بیان میں وفاقی وزیر فواد چوہدری نے نواز شریف کو واپس لانے کے حکومتی فیصلے کی تائید کرتے ہوئے کہا کہ سابق وزیراعظم کی واپسی کیلئے برطانوی حکومت سے رابطہ اور میڈیکل رپورٹس کی انکوائری درست فیصلے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ نواز شریف کی لندن روانگی سے تحریک انصاف کے بیانیے اوراحتساب کے عمل کو شدید دھچکہ پہنچا، جعلی رپورٹس کی تیاری میں جن لوگوں کا کردارہے ان کو نشان عبرت بنانا چاہئے۔
Comments are closed.