اسلام آباد: وزیر اطلاعات فواد حسین چوہدری نے کہا ہے کہ دیکھتے ہیں کس کی ہمت ہے جو عمران خان کے خلاف ووٹ دے، اپوزیشن ابھی سے ڈر گئی ہے، امید ہے کہ عدم اعتماد کی نوبت نہیں آئے گی۔
اوورسیز پاکستانیوں کے کنونشن سے خطاب میں فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ پوری قوم کو وزیراعظم عمران خان پر اعتماد ہے، لیڈر ایسے شخص کو بنانا چاہیے جو آپ کی عزت میں اضافہ کرے جب کہ زرداری اور نواز شریف عمران کے مقابلے کے لیڈر نہیں، جو کام ضیاء الحق نہیں کرسکا وہ زرداری نے کردیا اور 7سال میں پیپلز پارٹی کا بیڑہ غرق کر دیا۔
فواد چوہدری نے کہا کہ مریم بی بی کہہ رہی ہیں کہ عمران خان عوام میں آکر دکھائیں؟ ہم نے اس دن کہا تھا کہ ڈی چوک پر 10 لاکھ لوگ اکٹھے ہوں گے، نواز شریف اور زرداری سے کہتا ہوں اپنے گھر میں کتا بھی شیر ہوتا ہے ہمت ہے تو عمران خان کی طرح جلسے کر کے دکھائیں۔
Comments are closed.