اسلام آباد: وفاقی وزیراطلاعات فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ دنیا میں بھارتی حکومت، میڈیا کا مذاق اڑایا جارہا ہے، جب کہ پاکستان کے عزت و وقار میں اضافہ ہوا ہے۔ پاکستان کے اقدامات سے دنیا بہت بڑی تباہی سے بچ گئی۔ موجودہ صورتحال میں ملکی سیاست دانوں نے سنجیدگی کا مظاہرہ کیا۔
وزیراطلاعات فواد چوہدری نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ موجودہ صورتحال میں ملکی سیاست دانوں نے سنجیدگی کا مظاہرہ کیا، پاکستان کے اقدامات سے دنیا بہت بڑی تباہی سے بچ گئی۔
ان کا کہنا تھا کہ پوری دنیا میں بھارتی میڈیا، مودی سرکار اور اس کی پالیسوں کا مذاق اڑایا جارہا ہے، بھارت کے اندر بھی مودی کیخلاف آواز اٹھ رہی ہے جب کہ پاکستان کے عزت و وقار میں اضافہ ہوا ہے۔
فواد چودہدری کا کہنا تھا کہ وزیراعظم عمران خان نے اصول پر مبنی اپنا نکتہ نظر دنیا کے سامنے پیش کیا۔
ہمارے دوست ممالک اور امریکہ نے پاکستانی موقف کی تائید کی۔ موجودہ صورتحال میں دنیا نے ہمیں مثبت رد عمل دیا ہے، پاکستان کو کسی قسم کے خطرے اور چیلنج کا سامنا نہیں ہے۔
وزیراطلاعات کا کہنا تھا کہ جنوری میں قومی سلامتی کمیٹی نے ملک میں انتہا پسندی کیخلاف کارروائی کا اعلان کیا تھا۔ بھارت جنگی جنون میں مبتلا ہے لیکن پاکستان کی ایسی پالیسی نہیں، پاکستان میں تمام اقلتیں برابر حقوق کی مستحق ہیں۔
انہوں نے کہا کہ پاکستان میں سیاحت کے فروغ کیلئے 70ممالک کو ویزا فری انٹر ی دی ہے، جس سے ملکی معاشی حالات میں نمایاں بہتری آئے گی۔ ہمیں اپنی تجارت بڑھانی ہے اور معیشت کو مضبوط کرنا ہے۔
Comments are closed.