وفاقی وزیر برائے سائنس و ٹیکنالوجی فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ اپوزیشن جماعت سینیٹ انتخابات کی ایک ہاری ہوئی جنگ میں توانائی لگا رہی ہے۔
سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹویٹر پر جاری اپنے ایک بیان میں وفاقی وزیر فواد چوہدری نے کہا کہ چوبیس گھنٹے کے بعد اپوزیشن کا رونا دھونا شروع ہو جائے گا، اور اپوزیشن جماعتیں نئی کہانی ڈھونڈیں گی جس سے ٹی وی سکرین آباد رہ سکے۔
فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ اپوزیشن جماعتوں کی نابالغ سیاست روزانہ کی بنیاد پر ترتیب پاتی ہے، حزب اختلاف کے پاس نہ کوئی حکمت عملی ہے اور نا ہی کوئی پالیسی ہے۔
Comments are closed.