اسلام آباد: وفاقی وزیراطلاعات و نشریات فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ 15 مرغیاں چوری کرنے والا جیل میں ہے جب کہ 300 ارب روپے چوری کرنے والے باپ بیٹی کی ضمانت ہوگئی۔ یہ نہ سمجھا جائے کہ عمران خان حکومت میں آگیا ہے تو نظام ٹھیک ہوگیا ہے، حکومت بدلنے سے نظام نہیں بدلتا بلکہ نظام بدلنے کے لیے مسلسل جدوجہد کرنی پڑتی ہے۔
اسلام آباد میں ایک کتاب کی تقریب رونمائی سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اگرتحریک انصاف نہ ہوتی تو قوم پیپلزپارٹی اور (ن) لیگ میں ہی پھنسی رہتی، عمران خان کی وجہ سے نوازشریف اور آصف زرداری کی سیاست قصہ پارینہ بن چکی ہے۔
فواد چوہدری نے کہا کہ حکومت کی آمدنی5 ہزار647 ارب روپےہے جس میں سے 2 ہزارارب روپے قرضوں کے سود پر دے رہے جو گزشتہ 10 سال میں لیے گئے تھے،17 سو ارب روپے دفاع پر لگاتے ہیں جب کہ وفاقی حکومت منفی 632 روپے سے کام شروع کرتی ہے، ماضی کی حکومتوں نے ملکی اثاثوں کو گروی رکھوا کر قرض لیے۔ سندھ کا ترقیاتی بجٹ 2ہزار ارب روپے ہے جس میں700 ارب روپے جعلی اکاؤنٹس اور اومنی گروپ کے اکاؤنٹس میں چلا گیا جب کہ پنجاب میں 61 ہزار اساتذہ کی بھرتی اور صاف پانی کے لیے مختص پیسے اورنج لائن ٹرین میں پھونک دیے گئے، سابق حکمرانوں نے قومی خزانے کو لوٹا اور پھر عیاشیوں میں پیسے لٹا دیے۔
وزیراطلاعات نے کہا کہ15 مرغیاں چوری کرنیوالاجیل میں ہے اور 300ارب چوری کرنیوالےوالےباپ بیٹی کی ضمانت ہوگئی، مرغی چور کی ایک سال سے ضمانت نہیں ہوئی لیکن ملک لوٹنے والوں کو 4 ماہ میں ضمانت مل گئی، 15سو ارب روپے چوری کرنے والے پی اے سی میں ہے اور شہباز شریف کا پروٹوکول میں 6،6 گاڑیاں موجود ہیں۔
وزیر اطلاعات کا کہنا تھا کہ یہ نہ سمجھا جائے کہ عمران خان حکومت میں آگیا ہے تو نظام ٹھیک ہوگیا ہے، حکومت بدلنے سے نظام نہیں بدلتا بلکہ نظام بدلنے کے لیے مسلسل جدوجہد کرنی پڑتی ہے، پی ٹی آئی نے حکومت میں آکر نظام کی تبدیلی کے لیے پہلا مرحلہ مکمل کرلیا ہے اور اب دوسرے مرحلے میں نظام تبدیل ہوگا۔
Comments are closed.