شہباز شریف کے بھارت سے متعلق مؤقف پر حیرانگی ہے، فواد چودھری
مقبوضہ کشمیر کی پہلے والی حیثیت بحال ہونے پر پاکستان مذاکرات کرے گا، شہبازشریف کو کشمیر بیچنے کی اجازت نہیں دی جاسکتی، سابق وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات فواد چودھری کا ٹویٹ
لاہور : سابق وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات فواد چودھری نے کہا ہے کہ شہباز شریف کے بھارت سے متعلق مؤقف پر حیرانگی ہے۔
پاکستان تحریک انصاف کے رہنما فواد چودھری نے اپنے ٹویٹر پیغام میں کہا کہ بھارت سے مذاکرات کی بھیک مانگنا پاکستان کی پالیسی نہیں ہے، مودی حکومت مقبوضہ کشمیر کی پہلے والی آئینی حیثیت کو بحال کرے۔
فواد چودھری نے کہا کہ مقبوضہ کشمیر کی پہلے والی حیثیت بحال ہونے پر پاکستان مذاکرات کرے گا، شہبازشریف کو کشمیر بیچنے کی اجازت نہیں دی جاسکتی، شہبازشریف کے نقطہ نظر کو سختی سے مسترد کرتے ہیں۔
وزیراعظم شہباز شریف نے عرب ٹی وی کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا تھا کہ بھارت کے ساتھ بنیادی مسائل حل کر کے پرامن ہمسائے کے طورپر رہنا چاہتے ہیں، دونوں ممالک کے درمیان 3 جنگیں ہوئیں جن کا نتیجہ غربت اور بیروزگاری کے علاوہ کچھ نہیں نکلا۔
Comments are closed.