نظریاتی آزادی کی جنگ لڑ رہے ہیں، مولانا فضل الرحمان

صوابی: مولانا فضل الرحمان کا کہنا ہے کہ نظریاتی آزادی کی جنگ لڑ رہے ہیں،17 فروری کو مردان میں بھرپور قوت کا مظاہرہ کرینگے۔

مولانا فضل الرحمان کا خانقاہ نقشبندیہ میں علماء سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ناموس رسالت پر کوئی سمجھوتا نہیں کیا جائے گا، مولانا فضل الرحمان کا کہنا تھا کہ مسلمان تحفظ ناموس رسالت کی خاطر جانیں بھی قربان کرسکتے ہیں،نظریاتی آزادی کی جنگ لڑ رہے ہیں۔

مولانا فضل الرحمن کا کہنا تھا کہ 17 فروری کو مردان میں تحفظ ناموس رسالت ملین مارچ میں بھرپور قوت کا مظاہرہ کریں گے،جس میں لاکھوں افراد شرکت کرینگے۔

Comments are closed.