ڈرہے یہ حکومت ہمیں کسی اورجنگ میں نہ دھکیل دے، عمران خان
مجھ پر دہشت گردی کی دفعات لگائی گئی ہیں۔لیکن پی ڈی ایم والے جو مرضی کر لیں ہم سے جیت نہیں سکتے۔باہر بیٹھے اپنے آقا کی جتنی مرضی خدمت کرو۔یہ میچ تم نہیں جیت سکتے۔سیلاب زدگان کیلئے پیسے اکٹھے کروں گا۔میں اپنی قوم کو اکھٹا کر کے پیسہ جمع کروں گا۔ابھی ہم تیاری کررہے ہیں،عمران خان
سابق وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ ہماری انصاف کی تحریک اسلام آباد آئے گی۔آپ کو چھپنے کی جگہ نہیں ملے گی۔پی ڈی ایم والے جو مرضی کرلے،ہم سے جیت نہیں سکتے۔مجھے ڈر ہے امپورٹڈ حکومت ہمیں کسی اور جنگ میں نہ دھکیل دے۔وہ وقت آئے گا کہ دنیا کہے گی،دیکھو پاکستانی آرہا ہے۔
گجرات کے ظہور الہٰی اسٹیڈیم میں منعقدہ جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان نے کہا کہ ہمارے دور میں 18 روپے فی یونٹ بجلی تھی اسے بھی سبسڈائز کیا تھا۔آج بجلی 36 روپے یونٹ ہے جو ٹیکسز لگا کر 50 روپے تک پہنچ جاتی ہے۔جب ملک کا وزیراعظم چوری کرتا ہے تو ملک تباہ ہو جاتا ہے۔انصاف آئے گا تو چوری اور کرپشن ختم ہو گی۔ہم سب نے امپورٹڈ حکومت کے خلاف تحریک چلانی ہے۔ہماری انصاف کی تحریک اسلام آباد آئے گی تو آپ کو چھپنے کی جگہ نہیں ملے گی۔
عمران خان کا کہنا تھا کہ مجھ پر دہشت گردی کی دفعات لگائی گئی ہیں۔لیکن پی ڈی ایم والے جو مرضی کر لیں ہم سے جیت نہیں سکتے۔باہر بیٹھے اپنے آقا کی جتنی مرضی خدمت کرو۔یہ میچ تم نہیں جیت سکتے۔سیلاب زدگان کیلئے پیسے اکٹھے کروں گا۔میں اپنی قوم کو اکھٹا کر کے پیسہ جمع کروں گا۔ابھی ہم تیاری کررہے ہیں، دیکھ رہے ہیں کہاں کہاں لوگوں کو ضرورت ہے؟۔
عمران خان نے کہا کہ سیلاب متاثرین کو یقین دلاتا ہوں کہ ساری قوم آپ کے ساتھ کھڑی ہے۔کل سیلاب والے علاقوں میں جا رہا ہوں۔میں اپنی قوم کو حقیقی آزادی کی تحریک کیلئے تیار کر رہا ہوں۔ جب ہم اقتدار میں تھے تو شور مچا کہ پاکستان میں مہنگائی ہے۔بلاول نے ڈرانے کیلئے مہنگائی مارچ کیا۔ بولے عمران خان کی کانپیں ٹانگیں گئی ہیں۔شہباز شریف ہر روز کہتے تھے تم آئی ایم ایف کے غلام بن گئے ہو۔ہم بھی آئی ایم ایف کے پروگرام میں تھے۔ ہم پر الزام لگانے والے خود آئی ایم ایف کے سامنے ڈھیر ہو گئے ہیں۔ملک میں 4 مہینے میں مہنگائی 45 فیصد پر پہنچ گئی ہے۔اب ہم پوچھتے ہیں مہنگائی کیوں ہے؟۔تو کہتے ہیں آئی ایم ایف پروگرام کی وجہ سے ہے۔
عمران خان کا کہنا تھا کہ امپورٹڈ حکومت مہنگائی کم کرنے نہیں اپنے کرپشن کیسز ختم کرنے آئی تھی۔پہلے مشرف نے انہیں این آر او دیا اوران کے کیسز معاف کیے۔ ہم اپنی عزت نہیں کرتے اس لئے سبز پاسپورٹ کی عزت نہیں ہوتی۔کوئی مانگنے والا آئے تو مجبوری بتا کر ہی پیسے مانگتا ہے۔واپس نہیں کرتا ہے۔انصاف کا نظام انسانوں کو آزاد کرتا ہے۔
Comments are closed.