اسلام آباد: آئندہ مالی سال کے بجٹ کو قومی اسمبلی سے منظور کر لیا گیا۔ درآمدی موبائل فونز پر بھی لیوی عائد کر دی گئی۔
قومی اسمبلی سے پاس کردہ فنانس بل میں درآمدی موبائل فونز کو مزید مہنگا کر دیا گیا۔ موبائل فونز کی درآمد پر 100 روپے سے 16 ہزار روپے تک لیوی عائد کی گئی ہے۔ بجٹ میں 30 ڈالر کے موبائل فون پر 100 روپے جبکہ 30 ڈالر سے 100 ڈالر مالیت کے موبائل فونز پر 200 روپے کی لیوی عائد کی گئی ہے۔ 200 ڈالر کے درآمدی موبائل فون پر 600 روپے کی لیوی عائد کی گئی ہے۔بجٹ میں 350 ڈالر مالیت کے موبائل فونز پر ایک ہزار 800 روپے اور 500 ڈالر کے موبائل فونز پر 4 ہزار کی لیوی عائد کی گئی ہے۔ بجٹ میں 700 ڈالر مالیت کے موبائل فون پر 8 ہزار روپے اور 701 ڈالر مالیت کے موبائل فون پر 16 ہزار روپے کی لیوی عائد کی گئی ہے۔
قومی اسمبلی سے پاس کردہ بجٹ میں گھریلو جلانے والے سلنڈرز ایل پی جی پر بھی 30 روپے فی کلو لیوی عائد کی گئی ہے۔سینما، فلم پروڈکشن اور پوسٹ پروڈکشن کے درآمدی آلات پر ڈیوٹی ختم کر دی گئی ہے اور پروجیکٹرز، اسکرین، تھری ڈی گلاسز، ڈیجیٹل لاؤڈ اسپیکرز پر بھی ڈیوٹی ختم کر دی گئی۔ ایمپلی فائر، میوزک ڈسٹری بیوشن سسٹم اور دیگر اشیا پر بھی ڈیوٹی ختم کر دی گئی ہے۔
Comments are closed.