اسلام آباد: وفاقی تحقیقاتی ایجنسی (ایف آئی اے) حکمران جماعت ک سینئر رہنما جہانگیر خان ترین کی کمپنی کے خلاف منی لانڈرنگ کی تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ فیڈرل انوسٹی گیشن ایجنسی (ایف آئی اے) نے پی ٹی آئی سے تعلق رکھنے والے سینئر سیاست دان اور وزیراعظم عمران خان کے قریبی ساتھی جہانگیر خان ترین کی کمپنی جے ڈبلیو ڈی کے خلاف منی لانڈرنگ کی تحقیقات شروع کر دی گئی ہے۔
ایف آئی اے کی جانب سے ملتان، لاہور، کراچی، اسلام آباد اور رحیم یار خان کے ڈپٹی کمشنرز کو خط ارسال کیے ہیں جن کے ذریعے جہانگیر ترین کے خاندان سمیت 22 افراد اور کمپنیوں کی تفصیلات مانگی گئی ہیں، ایل ڈی اے اور سی ڈی اے کے سربراہان سے بھی تفصیلات طلب کی گئیں ہیں۔
جہانگیر ترین کے بیٹے علی ترین کا بھی ریکارڈ مانگا گیا ہے، منقولہ اور غیر منقولہ جائیداد، تمام بینک اکائونٹس کی تفصیلات اور سیکیورٹی ایکسچینج کمیشن آف پاکستان سے جہانگیر ترین کے نام پر دیگر کمپنیوں کی تفصیلات بھی مانگی گئی ہیں۔
Comments are closed.