ایف آئی اے کی کارروائیاں، ایک کروڑ سے زائد کی غیر ملکی کرنسی برآمد، چھ افراد گرفتار

ایف آئی اے کی حوالہ ، ہنڈی اور منی لانڈرنگ روکنے کے لیے چھ مقامات پر بڑی کارروائی، ایک کروڑ کی مالیت سے زائد کی غیر ملکی کرنسی برآمد ،چھ افراد گرفتار

اسلام آباد : پاکستان ایف اے ٹی ایف گرے لسٹ نکلنے کیلئے سرگرم  ہے۔

ایف آئی اے نے حوالہ ، ہنڈی اور منی لانڈرنگ کی روک تھام کیلئے چھ مقامات میں کارروائیاں کی ۔ کارروائیوں میں ایک کروڑ کی مالیت سے زائد کی غیر ملکی کرنسی برآمد کرکے چھ افراد گرفتار کر لئے۔

ایف آئی اے نے کارروائی کرتے ہوئے ملزمان سے حوالہ ہنڈی کی 56 لاکھ روپے سے زائد رسیدیں بر آمد کر لی ہیں۔ برآمد کرنسی میں سعودی ریال، یو اے ای درہم اور دیگر کرنسی شامل ہے۔

ایف آئی اے نے کارروائیاں پشاور ،بنوں،مردان،کوہاٹ اور ڈیرہ غازی خان میں کیں۔ ملزمان کیخلاف فارن ایکسچینج ریگولیشن ایکٹ کے تحت مقدمات درج کر لئے گئے۔

Comments are closed.