مولانا طاہراشرفی کے بیٹے بلال طاہر اشرفی کیخلاف جعلسازی کا مقدمہ درج

اسلام آباد: آل پاکستان علماء کونسل کے سربراہ مولانا طاہر اشرفی کے بیٹے بلال طاہر اشرفی کے خلاف جعل سازی کا مقدمہ درج کر لیا گیا۔

بلال طاہر اشرفی کے خلاف کامونکی کے تھانہ تتلے آلی میں جعلسازی کرنے پر دفعہ 420 کے تحت مقدمہ درج کیا گیا، مدعی تحسین کھرل کی جانب سے موقف اپنایا گیا ہے کہ بلال طاہر اشرفی نے لینڈ کروزر خرید کر 52 لاکھ 63 ہزار کی جعلی کرنسی دی۔

مدعی مقدمہ کا کہنا ہے کہ جب وہ بلال طاہر اشرفی سے لی گئی رقم بینک میں جمع کروانے گیا تو کرنسی جعلی ہونے کے متعلق پتہ چلا، مقدمہ میں مولانا طاہراشرفی کے بیٹےسمیت تین ملزمان نامزد اور دو نامعلوم ہیں۔

پولیس نے مدعی مقدمہ تحسین کھر کی جانب سے درخواست پر مقدمہ درج کر کے قانونی کارروائی کا آغاز کر دیا ہے۔

 

Comments are closed.