وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کی معاون خصوصی اطلاعات فردوس عاشق اعوان نے مسلم لیگ ن کی نائب صدر کو مخاطب کرتے ہوئے کہا ہے کہ مریم بی بی، دھاندلی کا بیانیہ ٹرمپ کا نہیں چلا تو آپ کا کیا چلے گا۔اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ حکومت جا نہیں رہی حکومت آگے بڑھتی جا رہی ہے، پی ٹی آئی کی حکومت اس قوم کو ایک عظیم قوم بنا کے ہی دم لے گی۔
فردوس عاشق اعوان کاکہنا تھا کہ گلگت بلتستان میں ن لیگ اورپیپلز پارٹی اپنی اپنی باریاں لگا چکے ہے۔پی ٹی آئی نے گلگت بلتستان کو اختیارات دینے کا مطالبہ مکمل کرنے کا وعدہ کیا، انشااللہ ہم گلگت بلتستان کی تقدیر بدل کر دکھائے گے۔
آج گلگت بلتستان کے علاقے چلاس میں ایک جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز ںے کہا کہ الیکشن آیا نہیں لیکن دھاندلی شروع ہو گئی ہے۔ انہوں نے شرکا کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ آپ اپنے ووٹ کو چوری مت ہونے دینا۔
Comments are closed.