راولپنڈی میں شادی کی تقریب میں فائرنگ ، دولہے کا والد جاں بحق

رپورٹ: وقاص خان

راولپنڈی :راولپنڈی :تھانہ کہوٹہ کے علاقے میں شادی کی تقریب میں فائرنگ کے نتیجے میں دولہے کا والد جاں بحق ہوگیا جبکہ چچی اور شادی میں شرکت کے لیے آیا 14 سالہ بچہ زخمی ہوگئے۔

پولیس کے مطابق کہوٹہ کے علاقے مٹور میں سجاد نامی نوجوان کی شادی کے سلسلے میں مہندی کی تقریب جاری تھی کہ ہوائی فائرنگ کے دوران گولیاِں لگنے سے دولہے کا والد اظہر محمود، چچی سونیا شہزادی اور شادی میں والدین کے ساتھ مندرہ سے آیا 14 سالہ بچہ صائم واحد زخمی ہوگئے۔

زخمیوں میں دولہے کے والد اظہر محمود زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گئے ۔ پولیس کے مطابق ایک شخص کی ہلاکت سمیت خاتون اوربچے کے زخمی ہونے کا مقدمہ درج کیا جارہا ہے۔

Comments are closed.