پولیس کے مطابق ایس ایچ او ریس کورس عمران عباس اپنے بچوں کے ہمراہ ذاتی گاڑی میں جارہے تھے کہ نامعلوم مسلح ملزمان نے فائرنگ کردی، عمران عباس کی گردن میں لگنے والی گولی جان لیوا ثابت ہوئی، انہیں شدید زخمی حالت میں کچہری چوک کے قریب ہسپتال منتقل کیا گیا جہاں ڈاکٹروں نے میاں عمران عباس کی شہادت کی تصدیق کردی۔
پولیس کے مطابق ایک سب انسپکٹر اور دو پولیس جوان کنٹینر چوک پر معمول کی چیکنگ پر تھے کہ اس دوران انہوں ںے چیکنگ کے لیے اایک موٹر سائیکل کو روکا تاہم موٹر سائیکل سوار افراد نے فائرنگ کردی نتیجے میں ایک سب انسپکٹر اور دو پولیس جوان زخمی ہوگئے۔
پولیس کے مطابق سب انسپکٹر جمیل، ہیڈ کانسٹیبل قاسم اور کانسٹیبل قیصر فائرنگ سے زخمی ہوئے جنہیں علاج کے لیے پمز اسپتال منتقل کردیا گیا جہاں زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے قاسم نے دم توڑ دیا۔ واقعے کے بعد پولیس افسران نفری کے ہمراہ موقع پر پہنچ گئے اور علاقہ کو کارڈن آف کرکے سرچ آپریشن شروع کردیا گیا۔
Comments are closed.