کھاریاں: پاکستان کے صوبہ پنجاب کی تحصیل کھاریاں میں خاتون کے ہاں پانچ جڑواں بچوں کی پیدائش ہوئی ہے۔
اولاد کی نعمت ہر بے اولاد جوڑے کی خواہش ہوتی ہے، بعض لوگ بیٹوں کیلئے جب کہ بعض بیٹیوں کیلئے تمام جہانوں کے خالق سے دعا گو رہتے ہیں، لیکن پاکستان کے علاقے کھاریاں میں ایک جوڑے پر قدرت ایسی مہربان ہوئی کہ ایک ہی وقت میں نہ صرف اولاد کی نعمت سے نوازا بلکہ بیٹوں کے ساتھ بیٹی کی صورت میں رحمت بھی عطا کردی۔
تحصیل کھاریاں کے ایک گاؤں منڈیر میں ایک خاتون نے پانچ جڑواں بچوں کو جنم دیا، جن میں چار لڑکے اور ایک لڑکی شامل ہے۔ پانچ جڑواں بچوں کی پیدائش پر اہل خانہ خوشی سے نہال ہو گئے، نجی اسپتال کے ڈاکٹرز نے نومولود بچوں کے ساتھ تصاویر بنوائیں۔
اسپتال انتظامیہ نے پانچوں جڑواں بہن بھائیوں اور ان کی والدہ کے چیک اپ کے بعد ان کی صحت کو تسلی بخش قرار دیا ہے جب کہ ماں کو اپنے پانچوں جڑواں بچوں کے ہمراہ گھر جانے کی اجازت بھی دے دی گئی ہے۔
Comments are closed.