سیلاب : گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران مزید 11 افراد جاں بحق، کل تعداد 1325 ہوگئی
ملک بھر میں سيلاب کى تباہ کارياں جارى، ہیں ،گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران مزید 11 افراد جاں بحق ہوئے، جاں بحق ہونے والوں کی مجموعی تعداد 1325 جبکہ زخمیوں کی 12 ہزار 703 ہوگئی۔
اسلام آباد : سیلاب سے گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں مزید گیارہ افراد جان کی بازی ہار گئے جس کے بعد جاں بحق ہونے والوں کی مجموعی تعداد 1325 ہوگئی ہے۔ زخمیوں کی تعداد ساڑھے 12 ہزار سے تجاوز کر گئی۔
این ڈی ایم اے کی تازہ ترین رپورٹ کے مطابق سیلاب اور بارشوں سے مجموعی طور پر سب سے زيادہ 522 اموات سندھ میں ريکارڈ کی گئیں، بلوچستان میں 260 ،خيبرپختونخوا میں 289 ،پنجاب میں 189 ، گلگت بلتستان میں 22 جبکہ آزاد کشمیر میں 42 افراد زندگى کى بازى ہار گئے۔ جاں بحق ہونے والوں میں 570 مرد 259 خواتين اور 453 بچے شامل ہیں۔
سیلاب سے سندھ میں سب سے زیادہ 8321 افراد زخمى بھی ہوئے، پنجاب میں 3844 ،بلوچستان میں 164 ،خيبر پختونخوا میں 348 جبکہ آزاد کشمير میں 21 افراد زخمى ہوئے۔ سیلاب سے ملک بھر میں 16 لاکھ 88 ہزار سے زائد گھروں کونقصان پہنچا جبکہ 243 پل اور 5735 کلومیٹر سڑکیں بھی متاثر ہوئیں۔ملک بھر میں 7 لاکھ 50 ہزار سے زائد مويشی بھی سیلابی ریلوں میں بہہ گئے ۔
Comments are closed.