سیلاب بہت بڑا بحران ہے،دنیا فوری مدد کرے، احسن اقبال

پاکستان کوحالیہ تاریخ میں دنیا میں سب سے بڑی موسمیاتی نقصان کا سامنا ہے۔جس میں 3کروڑ 30 لاکھ آبادی سیلاب سے شدید متاثر ہوئی ہے۔ جن علاقوں میں کم بارش ہوتی تھی وہاں بھی زیادہ بارش ہوئی، احسن اقبال

اسلام آباد : وفاقی وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال نے کہا ہے کہ پاکستان کوحالیہ تاریخ میں دنیا میں سب سے بڑی موسمیاتی نقصان کا سامنا کرنا پڑا ہے۔پاکستان میں 500 فیصد سے زیادہ بارشیں ہونےسے سیلاب آیا۔

نیشنل فلڈ رسپانس اینڈ کوآرڈی نیشن سینٹر میں چیئرمین این ڈی ایم اے لیفٹیننٹ جنرل اختر نواز کے ہمراہ نیوز کانفرنس کرتے ہو وفاقی وزیر احسن اقبال کا کہنا تھا کہ پاکستان کوحالیہ تاریخ میں دنیا میں سب سے بڑی موسمیاتی نقصان کا سامنا ہے۔جس میں 3کروڑ 30 لاکھ آبادی سیلاب سے شدید متاثر ہوئی ہے۔ جن علاقوں میں کم بارش ہوتی تھی وہاں بھی زیادہ بارش ہوئی۔

اجلاس میں چیئرمین نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ ( ایجن ڈی ایم اے) نے سیلاب سے متعلق صورت حال اور اقدامات پر بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ موسمیاتی تبدیلی کی وجہ سے ملک میں موسم بہار نہیں آیا۔ملک میں اب تک اس سال 4 ہیٹ ویو آئی ہیں۔۔۔ساتھ ہی ریلیف ورکس سے متعلق بھی آگاہ کیا

وفاقی وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال نے سیلاب کو بڑی ماحولیاتی آفت اور انسانی بحران قرار دیتے ہوئے عالمی برادری پر زور دیا ہے کہ وہ گلوبل وارمنگ کی تباہ کاریوں سے شدید متاثر ہونے والے پاکستان کی فوری امداد مدد کرے۔ہمارے وسائل کے مقابلے میں یہ آفت بہت بڑی ہے لیکن اس حساب سے ہمارا عزم بھی بلند ہے۔

Comments are closed.