سیلاب متاثرین کو مالیاتی اداروں سے مختص کوٹہ کے مطابق مالی امداد ملنے کا امکان

سیلاب سے نقصانات پر ابتدائی تخمینے پر مبنی رپورٹ تیار، ابتدائی تخمینے کے مطابق ملکی معیشت کو 10 ارب ڈالر سے زیادہ نقصان پہنچا۔

اسلام آباد : سیلاب متاثرین کو مالیاتی اداروں سے مختص کوٹہ کے مطابق مالی امداد ملنے کا امکان ہے۔ حکومت نے سیلاب سے نقصانات پر ابتدائی تخمینے پر مبنی رپورٹ تیار کرلی ہے۔

پاکستان نے آئی ایم ایف، عالمی بنک اور ایشیائی ترقیاتی بنک اور دیگر مالیاتی اداروں سے امداد لینے کا فیصلہ کیا ہے۔ مالیاتی اداروں کو وزارت منصوبہ بندی، وزارت خزانہ اور این ڈی ایم اے کی رپورٹ بھیجی جائے گی۔ ذرائع وزارت منصوبہ بندی کے مطابق سیلاب سے زراعت اور انفراسٹرکچر سمیت دیگر نقصان شامل ہیں۔ تین کروڑ 30 لاکھ سے زائد آبادی، 10 لاکھ سے زائد مکانات کا نقصان ہوا۔

وزیرمملکت برائے خزانہ عائشہ غوث کا کہنا ہے کہ مالیاتی اداروں سے امداد کیلئے درخواست کی جائے گی۔ سیلاب سے نقصان کا اندازہ ایک دو روز میں مکمل کر لیا جائے گا۔

Comments are closed.