سیلاب متاثرین: اقوام متحدہ کی عالمی برادری سے 160 ملین ڈالر ہنگامی امداد کی اپیل
سیلاب سے 3 کروڑ 30 لاکھ لوگ بے گھر ہو چکے ہیں۔ متاثرین کے لیے خیمے تیار کرنا بھی بڑی مشکل ہے، کھانا پکانے کی سیلابی پانی میں جگہ نہیں، بلاول بھٹو
اسلام آباد : اقوام متحدہ نے پاکستان میں سیلاب متاثرین کی مدد کیلئے عالمی برادری سے 160 ملین ڈالر ہنگامی امداد کی اپیل کردی۔ سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریس نے کہا پاکستان میں سیلاب سے انفرااسٹرکچر تباہ ہوگیا، وزیر خارجہ بلاول بھٹو بولے۔ ۔پاکستان کی مسلح افواج اور اداروں نے سیلاب متاثرین کی مدد میں کلیدی کردار ادا کیا ہے
پاکستان فلڈ رسپانس پلان اسلام آباد میں باقاعدہ لانچ کردیا گیا۔ اقوام متحدہ کے رکن ممالک سے ہنگامی مدد طلب کرنے کے حوالے سے دفتر خارجہ میں باقاعدہ تقریب منعقد ہوئی۔ وزیر خارجہ بلاول بھٹو۔ اور یو این کے نمائندہ خصوصی سمیت مختلف ممالک کے نمائندگان نے شرکت کی جبکہ امریکا، آسٹریلیا، انگلینڈ، چین اور جاپان سمیت متعدد ممالک کی جانب سے امداد کا اعلان کیا گیا
اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریس نے بذریعہ ویڈیو لنک تقریب سے میں کہا کہ سیلاب سے متاثرہ افراد کے لیے پاکستان کو امداد کی ضرورت ہے۔میڈیا سے گفتگو میں وزیر خارجہ بلاول بھٹو نے کہا کہ پاکستان میں تباہ کن سیلاب سے 3 کروڑ 30 لاکھ افراد متاثر ہوئے۔اقوام متحدہ کے نمائندہ خصوصی جولیان ہارنیس نے کہا کہ سندھ اور بلوچستان کا دورہ کیا، گاؤں کے گاؤں سیلاب میں بہہ گئے۔ اتنی بڑی آفت سے نمٹنا اکیلے ممکن نہیں۔وزیر خارجہ بلاول بھٹو کا کہنا تھا کہ سیلاب سے 3 کروڑ 30 لاکھ لوگ بے گھر ہو چکے ہیں۔ متاثرین کے لیے خیمے تیار کرنا بھی بڑی مشکل ہے، کھانا پکانے کی سیلابی پانی میں جگہ نہیں۔
Comments are closed.