سیلاب و بارشیں : ایک دن میں مزید 15 افراد جاں بحق، تعداد پندرہ سو زائد ہوگئی
سب سے زیادہ سندھ میں 692 افراد لقمہ اجل ہوئے۔ کے پى 306، بلوچستان 299 جبکہ پنجاب میں 191 افراد ہلاک ہوئے۔ ملک بھرمیں زخمى افراد کى کل تعداد 12 ہزار 850 ہے، این ڈی ایم اے
اسلام آباد : اين ڈى ايم اے نے حاليہ بارشوں و سيلاب سے ہونے والے نقصان کى تفصيلات جارى کردىں۔ رپورٹ کے مطابق گزشتہ چوبيس گھنٹوں کے دوران 15 افراد مزيد زندگى کى بازى ہار گئے، ملک بهر میں اب تک اموات کى کل تعداد 1559 ہو گئى ۔
این ڈی ایم اے کی رپورٹ کے مطابق سب سے زیادہ سندھ میں 692 افراد لقمہ اجل ہوئے۔ کے پى 306، بلوچستان 299 جبکہ پنجاب میں 191 افراد ہلاک ہوئے۔ ملک بھرمیں زخمى افراد کى کل تعداد 12 ہزار 850 ہے۔ گزشتہ چوبيس گھنٹوں میں ملک بھرمیں 21 ہزار سے گھروں کو نقصان پہنچا،
رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ چوبيس گھنٹوں میں مزيد 13ہزار 813 مال مويشيوں بارش و سيلاب سے متاثر ہوئے۔ ملک بھر میں 9 لاکھ 73 ہزارسے زائد مويشيوں کونقصان پہنچا، ملک بھرمیں حاليہ سيلاب سے اب تک 11 لاکھ 70 ہزار 936 گھروں کو جزوى طور پرنقصان ہوا۔ اب تک بارشوں اور سيلاب سے 787918 گھر مکمل طور پر تباہ ہوئے، 14 جون سے اب تک ملک بھر کى 12 ہزار 7سو 16 کلو ميٹر سڑک متاثر ہوئى، ملک بھر میں 374 پلوں کو نقصان پہنچا۔
Comments are closed.