اسلام آباد:حکومتی دعوؤں کے باوجود شہریوں کو آٹے اور چینی کی قیمتوں میں ریلیف نہ مل سکا-ایک ہفتے میں آٹے کا بیس کلو کا تھیلا 366 روپے اور چینی 5 روپے تک فی کلو مہنگی ہوئی۔۔
ادارہ شماریات کے مطابق سیالکوٹ میں گزشتہ ہفتے آٹے کا 20 کلو کا تھیلا 366 روپے تک مہنگا ہوکر ایک ہزار 226 روپے میں فروخت ہو رہاہے ،کراچی اور خضدار میں آٹے کا تھیلا 20روپے مہنگا ہوا، اس وقت حیدر آباد میں 20کلو آٹے کا کا تھیلا 1360 روپے ، کراچی میں 1320 اور خضدار میں 1280 روپے میں فروخت ہو رہاہے ۔حیدرآباد کے شہری اس وقت مہنگا ترین آٹاخرید رہے ہیں جبکہ مہنگا آٹا خریدنے والوں میں کراچی کے شہری دوسرے نمبر پر ہیں۔
ایک ہفتے میں سیالکوٹ ،گوجرانوالہ ،ملتان،پشاور اور لاڑکانہ میں چینی 5 روپے جبکہ فیصل آباد،سرگودھا،سکھر اور بہاولپور میں 4 روپے فی کلومہنگی ہوئی – اسلام آباد ،راولپنڈی اور پشاور کے شہری ملک میں سب سے مہنگی 100 روپے تک کلوچینی خریدنے پر مجبور ہیں۔
Comments are closed.