سعودی عرب نے فیٹف میں پاکستان کی مخالفت نہیں کی، میڈیارپورٹس بے بنیاد ہیں، دفترخارجہ

پاکستان نے فنانشل ایکشن ٹاسک فورس ایکشن پلان  اور اس میں سعودی عرب کے کردار سے متعلق بعض میڈیا رپورٹس کو جھوٹ اوربے بنیاد قرار دے کرمسترد کر دیا ہے۔

ترجمان دفترخارجہ نے کہاکہ پاکستان اور سعودی عرب کے حوالے سے خبر بے بنیاد اور کم علمی پر مبنی ہے۔پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان مضبوط برادرانہ تعلقات قائم ہیں اور دونوں ممالک بین الاقوامی اہمیت کے تمام معاملات پر ہمیشہ ایک دوسرے کے ساتھ تعاون کرتے رہے ہیں۔ پاکستان برادر ملک سعودی عرب کے ساتھ اپنے تعلقات کی بہت قدر کرتا ہے اور اس قسم کے بے بنیاد اور جھوٹے پروپیگنڈے کو سختی سے مسترد کرتا ہے۔

ہفتہ وار بریفنگ میں ترجمان دفتر خارجہ زاہد حفیظ چودھری  نے کہاکہ  جلال آباد بھگدڑ کے متاثرین کے اہلخانہ سے بھرپور ہمدردی کرتے ہیں۔ بھگدڑ پاکستانی قونصل خانے سے پانچ  میل دور ایک سٹیڈیم میں مچی۔ سٹیڈیم کے سارے انتظامات صوبائی افغان انتظامیہ دیکھ رہی تھی۔ ایک سوال پر ترجمان کا کہنا  تھا کہ پاکستان کا اسرائیل اور مشرق وسطیٰ سے متعلق موقف  واضح ہے۔۔

 

Comments are closed.