بھارت نے امن کی خواہش کوکمزوری سمجھا توپہلے جیسا جواب ملے گا، پاکستان

اسلام آباد: پاکستان نے واضح کیا ہے کہ بھارت نے امن کی خواہش کو کمزوری سمجھا تو پہلے جیسے جواب ملے گا۔ دوستوں سے بات ہو گی لیکن اپنی جنگ خود لڑیں گے۔ زندہ قومیں اپنی حفاظت خود کرتی ہیں، بھارتی فوج کو شکست  دی۔

ترجمان دفتر خارجہ ڈاکٹر محمد فیصل نے وزارت خارجہ میں ہفتہ وار میڈیا بریفنگ کے دوران کہا کہ پاک بھارت کشیدگی کم کرانے میں امریکہ نے اہم کردار ادا کیا۔ بھارت نے امن کی خواہش کو کمزوری سمجھا تو  پہلے جیسے جواب ملے گا۔ پاکستان کیخلاف سازش کرنے والے تیسرے ملک  کا نام وزیراعظم نہیں لے سکے تو میں کیسے لے سکتا ہوں۔

ترجمان  دفتر خارجہ ڈاکٹر فیصل نے  ہفتہ وار بریفنگ میں کہاکہ پلوامہ حملے کے بعد  بھارت نے 350 اموات کا دعویٰ کیا مگر ساڑھے تین کا بھی ثبوت نہیں دے سکا۔ انہوں نے موجودہ صورتحال میں پاکستان کے موقف کو شعر کی صورت میں ایسے بیان کیا کہ ”اک شجر ایسا بھی محبت کا لگایا جائے۔۔۔۔جس کا ہمسائے کے آنگن میں سایہ جائے”۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان کے تحمل کی پالیسی کو دنیانے  سراہا۔کشیدگی میں کافی حد تک کمی ہوئی ہے  جس میں امریکہ نے اہم کردارادا کیا۔ امن کی خواہش کو کمزوری سمجھا گیا تو  پہلے جیسے جواب ملے گا۔

 ترجمان  دفتر  خارجہ نے واضح کیاکہ  بھارت کو او آئی سی نے نہیں، متحدہ عرب امارات نے بطور مہمان  مدعوکیا۔ دوست ملک کیساتھ معاملہ اٹھارہے ہیں۔بھارتی ڈوزئیرکا جواب دیا جائے گا۔

 ڈاکٹر فیصل نے بتایاکہ بھارت کی جانب سے کرتارپور راہداری معاہدےکا مسودہ ابھی تک شئیرنہیں کیا  گیا۔پاکستانی وفد  نئی دہلی کے  بجائے اب  واہگہ اٹاری جائے گا۔ ایک سوال کے جواب میں ترجمان کا کہناتھاکہ پاکستان کیخلاف سازش کرنے والے تیسرا ملک کا نام وزیراعظم نہیں لے سکے تومیں کیسے لے سکتا ہوں۔شاکر اللہ کا معاملہ ہر فورم پر اٹھائیں گے۔

Comments are closed.