فارن فنڈنگ کیس: عمران خان سمیت 11 افراد کیخلاف مقدمہ درج
پاکستان تحریک انصاف کا نجی بینک میں اکاونٹ تھا۔ نجی بینک کا مینجر بھی مقدمہ میں شامل کیا گیا ہے۔ نیا پاکستان کے نام پر بینک اکاونٹ بنایا گیا۔ بینک مینجر نےغیر قانونی بینک اکاونٹ آپریٹ کرنے کی اجازت دی گئی ہے، ایف آئی آر کا متن
اسلام آباد : ایف آئی اے نے عمران خان سمیت 11 افراد کے خلاف فارن فنڈنگ کیس مقدمہ درج کرلیا ہے۔ مقدمہ کارپوریٹ بینکنگ سرکل نے درج کیا
مقدمے میں کہا گیا ہے کہ ملزمان نے فارن ایکسچینج ایکٹ کی خلاف ورزی کی۔ ملزمان نجی بینک اکاونٹ کے بینفشری ہیں ۔ مقدمے میں سردار اظہر طارق، سیف اللہ نیازی، سید یونس، عامر کیانی، طارق شیخ، طارق شفیع کو نامزد کیا گیا ہے۔
آیف آئی آر کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کا نجی بینک میں اکاونٹ تھا۔ نجی بینک کا مینجر بھی مقدمہ میں شامل کیا گیا ہے۔ نیا پاکستان کے نام پر بینک اکاونٹ بنایا گیا۔ بینک مینجر نےغیر قانونی بینک اکاونٹ آپریٹ کرنے کی اجازت دی گئی ہے۔
ایف آئی آر میں کہا گیا کہ بینک اکاونٹ میں ابراج گروپ آف کمپنی سے21 لاکھ ڈالرآئے۔ تحریک انصاف نےعارف نقوی کا الیکشن کمیشن میں بیان حلفی جمع کرایا جس میں بتایا گیا کہ ابراج گروپ کمپنی نےتحریک انصاف کے اکاونٹ میں پیسے بھیجے۔ بیان حلفی جھوٹا اورجعلی ہے۔ ووٹن کرکٹ کلب سے دو مزید اکاونٹ سے رقم وصول ہوئی۔ نجی بینک کے سربراہ نے مشتبہ غیر قانونی تفصیلات میں مدد کی۔
Comments are closed.