وزیر خارجہ بلاول بھٹو کی گووا میں عشائیہ میں شرکت، بھارتی ہم منصب سے مصافحہ

اسلام آباد : وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے گووا میں عشائیہ میں شرکت کی۔

وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے بھارتی وزیر خارجہ کی جانب سے ایس سی او وزرائے خارجہ کانفرنس میں شریک وزرائے خارجہ کے اعزاز میں عشائیہ میں شرکت کی۔عشائیہ میں پاکستانی وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری اور بھارتی ہم منصب جے شنکر کے درمیان مصافحہ بھی ہوا۔

اس سے پہلے وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے بھارت کے شہر گوا میں روسی ہم منصب سرگئی لاوروف سے ملاقات کی ہے۔ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق ملاقات میں پاک روس تعلقات، علاقائی اور عالمی امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا ہے کہ روسی وزیر خارجہ نے ملاقات میں فوڈ سکیورٹی اور توانائی کے شعبے میں تعاون بڑھانےکی یقین دہانی کرائی۔ترجمان کے مطابق ملاقات میں عوام کی سطح پر رابطوں کو بڑھانےکے لیے مل کرکام کرنے پر اتفاق کیا گیا۔

Comments are closed.