وزیر خارجہ بلاول بھٹو کی ایک مرتبہ پھر عالمی دنیا سے مدد کی اپیل
اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیوگوتریس کا دورہ پاکستان ، پاکستان کا حالیہ سیلاب غیر معمولی اور قدرتی آفت قرار
اسلام آباد : اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیوگوتریس نے کہا ہے کہ پاکستان میں آنے والا تباہ کن سیلاب معمول کی بات نہیں ہے بلکہ ایک غیر معمولی قدرتی آفت ہے ، اس کا مقابلہ کرنے کے لیے دنیا کو پاکستان کی مدد کیلئے آگے آنا ہوگا۔ بلاول بھٹوزرداری نے کہاکہ سیلاب سے پاکستان کا ایک تہائی حصہ زیرِآب اور3 کروڑ 30 لاکھ لوگ متاثر ہیں، پاکستان ترقی یافتہ دنیا کی ترقی کا خمیازہ بھگت رہا ہے۔
وزیر خارجہ بلاول بھٹو کیساتھ ملاقات کے بعد مشترکہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے انتونیوگوتریس نے کہاکہ عالمی مالیاتی بحران کے باعث پاکستان میں سیلاب پر امداد کیلئے ڈونر کانفرنس میں مشکلات ہوں گی لیکن پاکستان میں سیلاب ایک غیر معمولی قدرتی آفت ہے ۔
بلاول بھٹوزرداری نے کہاکہ سیلاب سے پاکستان کا ایک تہائی حصہ زیرِآب اور3 کروڑ 30 لاکھ لوگ متاثر ہیں، پاکستان کو عالمی برادری کے تعاون کی اشد ضرورت ہے، آج کی نسل موسمیاتی تغیر سے شدید متاثر ہورہی ہے۔
سیکریٹری جنرل اقوام متحدہ نے اعتراف کیاکہ پاکستان نے جس طرح مسلسل افغان مہاجرین کی خدمت کی ، اس کی مثال نہیں ملتی، مشکل وقت میں پاکستان کی بھرپور مدد جاری رکھیں گے ۔۔
Comments are closed.