دفتر خارجہ نے پاکستانی وفد کے دورہ اسرائیل کا تاثر مسترد کردیا

اسلام آباد : ترجمان دفتر خارجہ نے پاکستانی وفد کے دورہ اسرائیل کا تاثر مسترد کر دیا ہے، ان کا کہنا ہے کہ پاکستان فلسطینی عوام کے حق خود ارادیت کی مستقل حمایت کرتا ہے ،پاکستان کا ایسی کسی غیر ملکی این جی او سے کوئی تعلق نہیں،

ترجمان دفتر خارجہ عاصم افتخار نے پاکستانی وفد کے دورہ اسرائیل کا تاثر مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ دورے کا اہتمام غیر ملکی این جی او نے کیا جو پاکستان میں موجود نہیں

ترجمان دفتر خارجہ نے کہا کہ مسلہ فلسطین پر پاکستان کا موقف واضح اور غیر مبہم ہے، ہماری پالیسی میں کوئی ایسی تبدیلی نہیں آئی جس پر قومی اتفاق رائے نہ ہو، ترجمان دفتر خارجہ نے کہا کہ پاکستان فلسطینی عوام کے حق خود ارادیت کی مستقل حمایت کرتا ہے ، خطے میں دیرپا امن کیلئے فلسطین کی 1967 والی پوزیشن ناگزیر ہے، ایسی آزاد فلسطینی ریاست قائم ہونی چاہیئے جس کا دارلحکومت القدس ہو.

Comments are closed.