سابق وزیراعظم عمران خان نے پیمرا کی پابندی لاہور ہائیکورٹ میں چیلنج کر دی

لاہور : پیمرا کی جانب سے سابق وزیر اعظم عمران خان کی تقریر اور بیانات چلانے پر پابندی کا اقدام لاہور ہائی کورٹ میں چیلنج کر دیا گیا ہے۔

چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان کی جانب سے صدر لاہور ہائیکورٹ بار اشتیاق احمد خان اور بیرسٹر احمد پنسوتا نے درخواست دائر کی جس میں پیمرا سمیت دیگر کو فریق بنایا گیا ہے۔درخواست میں موقف اپنایا گیا ہے کہ پیمرا نے عمران خان کے بیانات اور تقاریر نشر کرنے پر مکمل پابندی عائد کی ہے، بیانات اور تقاریر پر پابندی لگانا بنیادی آئینی حقوق کیخلاف ورزی ہے۔

درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ درخواست گزار کے پاس عدالت کے علاوہ کوئی اور آپشن موجود نہیں، عدالت پیمرا کی جانب سے لگائی گئی پابندی فوری طور پر کالعدم قرار دے۔

Comments are closed.