عمران خان اور پی ٹی کارکنان کے خلاف مزید چار مقدمات درج
چیئرمین عمران خان سمیت 78 نامزد اور سیکڑوں نامعلوم ملزمان مختلف مقدمات میں نامزد، تین مقدمات دہشگردی ایکٹ کے تحت درج ہوئے۔
اسلام آباد : عمران خان اور پی ٹی کارکنان کے خلاف مزید چار مقدمات درج کرنے بعد تعداد آٹھ ہوگئی، تین ایف آئی آرز دہشگردی ایکٹ کے تحت درج ہوئیں، الیکشن کمیشن دفتر کے باہر رکن قومی اسمبلی ،محسن شاہنواز رانجھا پر حملے کا مقدم بھی تھانہ سیکرٹریٹ میں درج کر لیا گیا۔
مقدمات تھانہ سیکرٹریٹ ،آئی نائن، تھانہ کھنہ ،شہزاد ٹاؤن ،سہالہ ،بارہ کہو ،اور تھانہ سنگجانی میں درج ہوئے ، مقدمات میں موقف اختیارکیا گیا کہ مظاہرین نے قیادت کے ساتھ مل کر پولیس پر پتھراؤ کیا جس سے چار پولیس اور ایک ایف سی اہلکار زخمی ہوا۔الیکشن کمیشن دفتر کے باہر لیگی رکن اسمبلی محسن شاہنواز رانجھا پر حملے کا مقدمہ ان کی مدعیت میں تھانہ سیکرٹریٹ میں مقدمہ درج کر لیا گیا۔مقدمے میں اقدام قتل سمیت پانچ دفعات شامل کی گئی ہیں۔مقدمے میں اعانت جرم کی دفعہ میں عمران خان کو بھی ملزم نامزد کیا گیا۔
دوسری جانب آئی جی اسلام آباد ڈاکٹر اکبر ناصر خان نے رکن قومی اسمبلی صالح محمد کی تصویر جاری کرنے پر ملوث پولیس اہلکاروں کومعطل کرتے ہوئے ایس ایس پی آپریشنز کو انکوائری کا حکم دے دیا ہے ۔
Comments are closed.