یوم آزادی پر غیرملکی خواتین کوحراساں کرنے والے چار ملزم گرفتار

چاروں ملزمان سے ویڈیوز بھی برآمد کر لی گئی ہیں،  ویڈیوز وائرل ہونے آئی جی کے نوٹس پرگزشتہ روزملزمان کیخلاف تھانہ آبپارہ میں مقدمہ درج کیا گیا تھا۔

اسلام آباد : یوم آزادی پر غیرملکی خواتین کوحراساں کرنے والے چاروں کو ملزمان گرفتار کر لیا گیا۔ چاروں ملزمان سے ویڈیوز بھی برآمد کر لی گئی ہیں،  ویڈیوز وائرل ہونے آئی جی کے نوٹس پرگزشتہ روزملزمان کیخلاف تھانہ آبپارہ میں مقدمہ درج کیا گیا تھا۔

یوم آزادی پرغیرملکی خواتین کو حراساں کرنے کی ویڈیوز  وائرل ہونے کے بعد اسلام آباد پولیس حرکت میں آئی۔غیرملکی خواتین کو  شکر پڑیاں مانومنٹ پرحراساں کیا گیا۔ یوم آزادی پر مانومنٹ آنے والی فیملیزکے لیے پولیس اہلکارتعینات ہی نہیں گئے۔ اوباش لڑکوں کی جانب سے غیرملکی خواتین کوایک گھنٹے تک حراساں کیا جاتا رہا۔ ویڈیوزوائرل ہونے کے بعد آئی جی اسلام آباد اکبر ناصر خاں نے واقعہ کا نوٹس لے لیا۔ جس پراسلام آباد پولیس نے غیرملکی خواتین کوحراساں کرنے والے  نامعلوم ملزمان کے خلاف  تھانہ آبپارہ مقدمہ درج  کیا۔

ترجمان اسلام آباد پولیس کے مطابق ہراساں کرنے والے چارمرکزی ملزمان کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔ ملزمان کے قبضے سے ویڈیوز بھی برآمد کرلی گئی ہیں۔ ترجمان پولیس کا کہنا ہے کہ  ملزمان کی شناخت نادرا کے ذریعے کی جا رہی ہے۔ ایسے گھناونے فعل میں ملوث اورملک کی بدنامی کا باعث بننے والے عناصر کو ہر صورت سخت قانونی کارروائی کا سامنا کرنا پڑے گا۔

Comments are closed.