راولپنڈی: وزیر ریلوے شیخ رشید احمد نے نابینا افراد کے لیے مفت سفر کی خوشخبری سنائی ان کا کہنا تھا کہ معذور افراد کو سہولتیں دینا حکومت کا منشور ہے۔
وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید احمد نے راولپنڈی آرٹس کونسل میں معذور طلبہ کی تقریب میں شرکت کی۔ اپنے خطاب کے دوران شیخ رشید نے نابینا افراد اور ان کی معاونت کرنے والوں کےلیے سفری سہولتوں کااعلان کیا۔وزیر ریلوے کا کہنا تھا کہ معذور افراد کےلیے لیز پر زمین انتہائی کم قیمت پر دینے کو تیار ہیں۔تعلیمی اداروں کےلیے زمین پرقبضہ کرلیا جائے تو حرج نہیں۔
شیخ رشید نے یہ بھی کہا کہ 70 سالوں میں معذور افراد کی فلاح کےلیے کوئی اقدامات نہیں کیے گئے۔۔۔تحریک انصاف کی حکومت خصوصی افراد کو سہولتیں دے گی۔
Comments are closed.