پیاز اور ٹماٹر کی درآمد پر ٹیکسز اور ڈیوٹیز کی مکمل چھوٹ
ٹیکسز اور ڈیوٹیز کی چھوٹ سے پیاز اور ٹماٹر کی قیمتوں میں کمی آئے گی۔ وفاقی حکومت کی جانب سے ایف بی آر نے ٹماٹر اور پیاز کی درآمد پر 31 دسمبر، 2022 تک تمام ٹیکسز اور ڈیوٹیز سے استثنیٰ دیا ہے، ایف بی آر
اسلام آباد : ایف بی آر نے قیمتوں کے استحکام کیلئے پیاز اور ٹماٹر کی درآمد پر ٹیکسز اور ڈیوٹیز کی مکمل چھوٹ دے دی۔ دو ایس آر اوز جاری کر دیئے گئے۔
ایف بی آر کا کہنا ہے کہ ٹیکسز اور ڈیوٹیز کی چھوٹ سے پیاز اور ٹماٹر کی قیمتوں میں کمی آئے گی۔ وفاقی حکومت کی جانب سے ایف بی آر نے ٹماٹر اور پیاز کی درآمد پر 31 دسمبر، 2022 تک تمام ٹیکسز اور ڈیوٹیز سے استثنیٰ دیا ہے۔
اس سے پہلے ایف بی آر نے ان تمام اشیاء پر ٹیکسز اور ڈیوٹیز کی چھوٹ دے دی ہے جن کی تصدیق این ڈی ایم اے یا پی ڈی ایم اے کرے گی۔ حالیہ سیلاب سے ملک بھر میں کھڑی فصلوں کو شدید نقصان سے مقامی منڈیوں میں پیاز اور ٹماٹر کی قیمتوں میں غیر معمولی اضافہ ہوا۔
وزیراعظم نے لوگوں کی مشکلات کم کرنے کیلئے پیاز اور ٹماٹر کی بلا تعطل فراہمی یقینی بنانے کیلۓ فوری اقدامات کا حکم دیا۔
Comments are closed.