1991 کے بعد پہلی مرتبہ کوہلو میں گیس کے ذخائر دریافت

ماڑی پیٹرولیم نے گیس کے نئے ذخائر دریافت کرنے کا اعلان کیا ہے جو بلوچستان کے ضلع کوہلو سے دریافت کی گئی۔

ماڑی پیٹرولیم نے اعلامیے میں بتایا کہ ابتدائی تخمینے کے مطابق یومیہ 64لاکھ مکعب فٹ تک گیس حاصل ہوگی، گیس دریافت کے لیے 2516 میٹر تک کنویں کی کھدائی کی گئی ۔گیس کے حصول سے متعلق ڈیٹا ویل کے چار مختلف زونز کے مجموعے پر مشتمل ہے۔

 واضح رہے کہ اس علاقے میں تیل و گیس کی تلاش کی سرگرمیاں 1991 سے رکی ہوئی تھیں۔ماڑی پیٹرولیم اس علاقے میں ایکسپلوریشن سرگرمیوں کو مزید فروغ دے گی۔

Comments are closed.