لاہور : سابق وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ موجودہ آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے ان کو کبھی بھی ان کی اہلیہ کی کرپشن سے متعلق کوئی شواہد دکھائے اور نہ ہی انھوں نے بطور وزیر اعظم جنرل عاصم منیر کو اس وجہ سے ڈی جی آئی ایس آئی کے عہدے سے ہٹوایا۔
چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے اپنے ٹوئٹر پیغام میں برطانوی اخبار ٹیلی گراف کے ایک مضمون کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ اس میں دعوی کیا گیا ہے کہ میں نے جنرل عاصم منیر کو ڈی جی آئی ایس آئی کے عہدے سے اس لیے ہٹوایا کیوں کہ انھوں نے مجھے میری اہلیہ بشری بیگم کے کرپشن کیسز دکھائے تھے۔
عمران خان نے اس دعوے کو غلط قرار دیتے ہوئے کہا کہ جنرل عاصم نے مجھے میری اہلیہ کی کرپشن کے کوئی شواہد دکھائے نہ ہی میں نے انہیں اس بنیاد پر مستعفیٰ ہونے پر مجبور کیا۔
Comments are closed.