دہشتگردوں کے خاتمے کیلئے ہر ممکن کارروائی کریں گے، جنرل قمر جاوید باجوہ

سیلاب متاثرہ علاقوں میں بیماریوں کا پھیلاؤ کو روکنے کے لیے اقدامات کلیدی ہیں۔ متاثرین بالخصوص بچوں، خواتین کو ہنگامی طبی امداد کی فراہمی قابل ستائش ہے، آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ

آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا ہے کہ سیلاب متاثرہ علاقوں میں بیماریوں کا پھیلاؤ کو روکنے کے لیے اقدامات کلیدی ہیں۔ متاثرین بالخصوص بچوں، خواتین کو ہنگامی طبی امداد کی فراہمی قابل ستائش ہے۔ فارمیشنز، قانون نافذ کرنے والے اداروں سے مل کر دہشتگردوں کیخلاف موثر کارروائی کریں۔

آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کی زیر صدارت جنرل ہیڈکوارٹرز میں 251ویں کور کمانڈرز کانفرنس کا انعقاد کیا گیا۔ فورم کو خارجہ اور داخلی سلامتی کی صورتحال پر تفصیلی بریفنگ دی گئی۔

آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ فورم نے سیلاب متاثرین کی امداد اور بحالی کے لیے زیادہ سے زیادہ امداد کی فراہمی کا عزم کا اظہار کیا۔ آرمی چیف نے پاک آرمی کے ڈاکٹرز اور پیرا میڈیکس کی سیلاب متاثرہ علاقوں میں کاوشوں کو سراہا۔

آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا کہ سیلاب متاثرہ علاقوں میں بیماریوں کا پھیلاؤ کو روکنے کے لیے اقدامات کلیدی ہیں۔ متاثرین بالخصوص بچوں، خواتین کو ہنگامی طبی امداد کی فراہمی قابل ستائش ہے۔ سیلاب متاثرہ علاقوں میں معمولات زندگی بحال کرنے میں مدد کی جائے۔

آرمی چیف نے ہدایت کرتے ہوئے کہا  کہ فارمیشنز، قانون نافذ کرنے والے اداروں سے مل کر دہشتگردوں کے خلاف موثر کارروائی کریں۔ کسی بھی خطرے سے نمٹنے کے لیے ہمہ وقت چوکس رہیں۔

Comments are closed.