جنیوا کانفرنس:سیلاب متاثرہ علاقوں کی بحالی کےلئے 9 ارب ڈالر امداد کا اعلان
وزیراعظم شہباز شریف کی پاکستان کے سیلاب زدگان کی امداد وبحالی کے لیے عالمی سطح پرکوششیں رنگ لے آئیں:مریم اورنگزیب
جنیوا کانفرنس میں سیلاب سے متاثرہ پاکستانی علاقوں میں تعمیر نو اور بحالی کے لیے 9 ارب ڈالر سے زائد امداد دینےکا وعدہ کیا گیا ہے۔پاکستان کی سربراہی میں سوئٹزرلینڈکے شہر جنیوا میں موسمیاتی تباہ کاریوں کے باعث ہونے والے نقصان کے ازالے اور مدد کے لیے کانفرنس کا انعقاد کیا گیا ہے۔
کانفرنس میں عالمی اداروں اور ممالک نے پاکستان میں سیلاب سے متاثرہ 3 کروڑ 30 لاکھ سے زائد افراد کی بحالی کے لیے 8 ارب ڈالر سے زائد امداد دینےکا وعدہ کیا ہے۔وفاقی وزیراطلاعات مریم اورنگزیب نے ٹوئٹر پر اپنے بیان میں بتایا کہ وزیراعظم شہباز شریف کی پاکستان کے سیلاب زدگان کی امداد وبحالی کے لیے عالمی سطح پرکوششیں رنگ لے آئی ہیں۔
کانفرنس میں جرمنی نے 88 ملین ڈالرز، چین نے 100 ملین ڈالرز،اسلامی ترقیاتی بینک نے چار ارب 20 کروڑ ڈالرز اورعالمی بینک نے دو ارب ڈالرز دینے کا وعدہ کیا ہے۔عالمی کانفرنس میں پاکستان کے سیلاب متاثرین کی بحالی اور امداد کے لیے جاپان نے 70 کروڑ 70 لاکھ ڈالرز اور ایشین ڈویلپمنٹ بینک نے ڈیڑھ ارب ڈالرزدینے کا وعدہ کیا ہے۔
Comments are closed.