کراچی کے شہریوں کےلئے اچھی خبر،بجلی 7.43 پیسے فی یونٹ سستی
فیصلے سے صارفین کو 10 ارب 61 کروڑ روپے کا ریلیف ملے گا:نیپرا
کراچی کے شہریوں کےلئے اچھی خبر۔نیپرا نے کے الیکٹرک کےلئے بجلی 7 روپے 43 پیسے فی یونٹ سستی کردی۔فیصلے سے صارفین کو 10 ارب 61 کروڑ روپے کا ریلیف ملے گا۔
کے الیکٹرک کی نومبر کی ماہانہ فیول ایڈجسٹمنٹ پر نیپرا میں سماعت ہوئی۔نیپرا نے سماعت کے بعد بجلی قیمتوں میں کمی کی منظوری دے دی۔نیپرا اتھارٹی ایف سی اے پرتفصیلی فیصلہ بعد میں جاری کرے گی۔کمی کا اطلاق لائف لائن صارفین پر نہیں ہوگا۔چیئرمین نیپرا کا کہنا ہے کہ اگر وفاق کے الیکڑک کو بجلی نہ دے تو وہ تو پس جائیں گے۔نیپرا نےکے الیکڑک سے بجلی کی پیداواری لاگت کم کرنے کے حوالے سے ایک ہفتے میں پلان بھی مانگ لیا۔
Comments are closed.