کراچی کے شہریوں کےلئے خوشخبری،بجلی 2.15 روپے سستی

فیصلے سے صارفین کو 3 ارب 59 کروڑروپے کا ریلیف ملے گا، نیپرا

اسلام آباد : کراچی کے شہریوں کےلئے خوشخبری۔نیپرا نے کے الیکٹرکے کےلئے بجلی 2 روپے 15 پیسے فی یونٹ سستی کردی۔فیصلے سے صارفین کو 3 ارب 59 کروڑروپے کا ریلیف ملے گا۔چیئرمین نیپرا کی زیر صدارت کے الیکڑک کی درخواست پر سماعت ہوئی۔

دوران سماعت نیپرا نے کے الیکٹرکے کےلئے بجلی 2 روپے 15پیسے سستی کرنے کی منظوری دیدی۔بجلی سستی کرنے کا فیصلہ اکتوبر کے مہینے میں ماہانہ فیول ایڈجسٹمنٹ کے تحت کیا گیا ہے۔

نیپرا اتھارٹی نے کہا کہ اعدادو شمار کا جائزہ لینے کے بعد تفصیلی فیصلہ جاری کرینگے۔نیپرا حکام کا کہنا ہے کہ فیصلے سے صارفین کو 3 ارب 59 کروڑروپے کا ریلیف ملے گا۔۔فیصلے کااطلاق کے الیکٹرک لائف لائن صارفین پر نہیں ہوگا۔

نیپرا حکام کا کہنا ہے کہ اکتوبر میں ڈیزل سے بجلی کیوں پیدا کی گئی۔ کے الیکڑک حکام نے بتایا کہ ایمرجنسی کی وجہ سے اس کی ضرورت پڑ گئی تھی جس کی وجہ سے پیدا کی گئی۔

Comments are closed.