اسلام آباد : حکومت نے اگلے 15 دنوں کیلئے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں حیرت انگیز کمی کا اعلان کردیا۔
وزارت خزانہ کی جانب سے جاری نوٹیفیکیشن کے مطابق پیٹرول 12 روپے فی لیٹر کمی کے بعد 270 روپے فی لیٹرفروخت ہوگا۔ ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 30 روپے فی لیٹر کمی کردی گئی ہے ،ہائی اسپیڈ ڈیزل کی نئی قیمت 258روپے ہوگی۔ لائٹ ڈیزل کی قیمت میں12 روپے فی لیٹر کمی کی گئی ہے۔ مٹی کے تیل کی قیمت میں 12روپے فی لیٹر کمی کے بعد 164روپے فی لیٹر مقرر کی گئی ہے۔
وزیرخزانہ اسحاق ڈار نے ٹرانسپورٹرز سے کرایوں میں کمی کی اپیل کرتے ہوئے کہا کہ معاشی بحران کے باوجود عوام کوریلیف دینے کی کوشش کر رہے ہیں۔پٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کا اطلاق آج رات 12 بجے سے ہوگا۔عوام نے پٹرولیم قیمتوں میں کمی کے حکومتی اقدام کو سراہا ہے۔
Comments are closed.