حکومت کا روس سے تیل کی درآمد پر غور، تجاویز طلب

اسلام آباد : حکومت نے روس سے تیل کی درآمد پر غور شروع کر دیا۔ روس سے تیل کی درآمد کے حوالے سے مختلف امورپر مشاورت کیلئے تیل ریفائنریوں سے تجاویز طلب کرلی گئی ہیں۔

پیٹرولیم ڈویژن کی جانب سے روس سے تیل کی درآمد کے حوالے سے ریفائنریوں سے سفارشات طلب کی گئیں ہیں۔ وزارت توانائی کی جانب سے آئل ریفائنریز کو لکھے گئے خط میں روسی تیل کے حوالے سے ریفائنریوں کی تکنیکی استعداد کار کے حوالے سے تفصیلات طلب کی گئیں۔ متن میں کہا گیا ہے کہ مشرق وسطی کے مقابلے میں روس سے تیل درآمد پر اخراجات کا موازنہ پیش کیا جائے آئل ریفائنریوں سے کہا گیا ہے کہ وہ تیل کی درآمد کے سلسلے میں ادائیگیوں کے طریقہ کار پر بھی تفصیلات فراہم کریں اور عرب ممالک سے تیل خریداری کے طویل مدتی معاہدوں پر بھی تجاویز دی جائیں۔ گزشتہ حکومت کی جانب سے یہ دعویٰ کیا گیا تھا کہ پاکستان تحریک انصاف کی حکومت روس سے تیس فیصد سستا تیل خریدنے کیلئے تیار تھی تاہم حکومت کے بدلنے سے یہ معاملہ کھٹائی میں پڑ گیا

Comments are closed.