حکومت کا پاکستان اسٹیل ملز کی بحالی کا فیصلہ

اسلام آباد : کابینہ کی نجکاری کمیٹی نے اسٹیل ملز کی بحالی کا فیصلہ کر لیا۔ باو اسٹیل سالانہ 18 کروڑ ٹن اسٹیل بناتی ہے۔

وزیرخزانہ مفتاح اسماعیل کی زیر صدارت کابینہ کی نجکاری کمیٹی کا اجلاس ہوا جس میں نجکاری پروگرام پر ہونے والی پیشرفت کا جائزہ لیا گیا۔ اجلاس میں پاکستان اسٹیل ملز کی بحالی کا فیصلہ کیا گیا ۔  اسٹیل مل بحال کرنے میں دنیا کی سب سے بڑی اسٹیل مل باواسٹیل کی دلچسپی کا اظہار کیا ہے۔ باواسٹیل سالانہ 18 کروڑ ٹن اسٹیل بناتی ہے، باواسٹیل پاکستان اسٹیل ملز کی پیداواری صلاحیت 30 لاکھ ٹن تک پہنچانا چاہتی ہے، اجلاس میں سروسز ہوٹل انٹرنیشنل کی نجکاری کے معاملے کا جائزہ لیا گیا جبکہ بجلی کی تقسیم کار کمپنیوں میں نجی شعبہ کی شمولیت پر غور کیا گیا ۔۔ کباینہ کی نجکاری کمیٹی کے اجلاس میں حویلی بہادر شاہ اور بلوکی پاور پلانٹ کی نج کاری کے معاملات پر بھی پیش رفت سے آگاہ کیا گیا

Comments are closed.