حکومت نے بجلی 4  روپے 34 پیسے فی یونٹ مہنگی کر دی

سیلاب کی مارے عوام کیلئے ایک اور کڑا امتحان، بجلی کی قیمتوں میں اضافہ جولائی کے فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں لیا جائے گا۔نیپرا نے منظوری دے دی، عوام کی جیب سے 59 ارب 70 کروڑ نکل جائیں گے۔

اسلام آباد : حکومت نے بجلی 4  روپے 34 پیسے فی یونٹ مہنگی کر دی۔

نیپرا نے بجلی مہنگی کرنے کی جولائی کی فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں منظوری دی۔ فیصلے سے بجلی صارفین پر 59 ارب 70 کروڑ روپے کا اضافی بوجھ پڑے گا۔نوٹیفکیشن بعد میں جاری ہوگا۔

سی پی پی اے کا کہنا تھا کہ جولائی میں پیداواری لاگت 10 روپے 98 پیسے رہی ۔ پیشگی فیول لاگت 6.28 روپے فی یونٹ تھی۔اس لئے 4 روپے 70 پیسے فی یونٹ اضافہ کیا جائے تاہم نیپرا نے سماعت کے بعد بجلی 4 روپے 34 پیسے فی یونٹ مہنگی کرنے کی منظوری دی۔اضافہ کے الیکٹرک اور لائف لائن صارفین پر نہیں ہوگا۔

Comments are closed.