حکومت کا عمران خان کیخلاف آفیشل سیکرٹ ایکٹ کے تحت کارروائی کا اعلان

سائفر غائب ہے ، یہ انتہائی سیکرٹ ڈاکومنٹ ہے، معاملے کو چھوڑ دیا تو آئین کی خلاف ورزی ہو گی، آئین و قانون کی روشنی میں معاملہ آگے بڑھائیں گے ۔پاکستان میں سیکیورٹی کی خلاف ورزی ہوئی ہے،عمران خان نے مہم چلائی کی کہ انہیں سازش کر کے نکالا گیا، انہوں نے سائفر کا سہارا لیا، سائفر خفیہ دستاویز ہوتا ہے جسے عام نہیں کر سکتے،آڈیو لیک نے ان کا بھانڈا پھوڑ دیا، اسحاق ڈار

اسلام آباد : حکومت نے چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کیخلاف آفیشل سیکرٹ ایکٹ کے تحت کارروائی کا اعلان کر دیا۔
اسلام آباد میں مسلم لیگ ن کی نائب صدرمریم نواز، احسن اقبال سمیت دیگر رہنماوں کے ہمراہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے کہا کہ سائفر غائب ہے ، یہ انتہائی سیکرٹ ڈاکومنٹ ہے، معاملے کو چھوڑ دیا تو آئین کی خلاف ورزی ہو گی، آئین و قانون کی روشنی میں معاملہ آگے بڑھائیں گے ۔پاکستان میں سیکیورٹی کی خلاف ورزی ہوئی ہے،عمران خان نے مہم چلائی کی کہ انہیں سازش کر کے نکالا گیا، انہوں نے سائفر کا سہارا لیا، سائفر خفیہ دستاویز ہوتا ہے جسے عام نہیں کر سکتے،آڈیو لیک نے ان کا بھانڈا پھوڑ دیا۔
اسحاق ڈار نے کہا کہ عمران خان نے ملک کی معیشت کو تباہ کر دیا، پونے 4سال میں انہوں نے ملک کو دیوالیہ ہونے کی نہج پر لا کھڑا کیا، عمران خان سے پوچھنا چاہئے اس نے ملک کو تنزلی کا شکار کیوں کیا۔عمران خان نے سائفر کا سہارا لیا اور کہانی بنائی، انہوں نے ترقی کرتے ہوئے پاکستان کو بھکاری بنا دیا ہے۔
اسحاق ڈار نے کہا کہ سابق پرنسپل سیکریٹری کہہ رہے ہیں میں نے سائفر عمران خان کو دیدیا تھا، ثابت ہو گیا ہے کہ سازش اپوزیشن نے نہیں انہوں نے خود کی تھی، سب تانے بانے کھل چکے ہیں۔وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے کہا کہ عمران خان کا ایجنڈا ہی پاکستان کو تباہ کرنا ہے،4 سال کا گند اور تباہی 4 ،5 مہینے میں صاف نہیں ہو سکتا تھا،شہباز شریف اور ان کی ٹیم نے دن رات ایک کردیا، اب میں بھی اس ٹیم میں شامل ہوں، ہم اس تباہی کو روکنے کی کوشش کر رہےہیں جس کے بعد اسے ریورس کرینگے۔

Comments are closed.