حکومت کا سیلاب متاثرین کیلئے نیشنل فلڈ رسپانس اینڈ کوآرڈینیشن سینٹر قائم کرنے کا فیصلہ
اجلاس میں وفاقی وزار، مسلح افواج کے سربراہاں اور سندھ و بلوچستان کے وزرائے اعلی نے شرکت کی جبکہ پنجاب ، خیبرپختونخوا اور گلگت بلتستان کے وزرائے اعلی شریک نہیں ہوئے
اسلام آباد : وزیر اعظم شہباز شریف کی زیر صدارت اعلی سطح اجلاس میں سیلاب سے متائثرہ افراد کیلئے نیشنل فلڈ رسپانس اینڈ کوآرڈینیشن سینٹر قائم کردیاگیا۔
وزیراعظم شہبازشریف کی زیرصدارت حکومتی اتحادی جماعتوں کا اجلاس ہوا ۔اجلاس میں وفاقی وزار، مسلح افواج کے سربراہاں اور سندھ و بلوچستان کے وزرائے اعلی نے شرکت کی جبکہ پنجاب ، خیبرپختونخوا اور گلگت بلتستان کے وزرائے اعلی شریک نہیں ہوئے۔
اجلاس میں اتفاق کیا گیا کہ 60 سال میں ایسی تباہی نہیں ہوئی جو حالیہ بارشوں اور سیلاب کے نتیجے میں ملک بھر کے چاروں صوبوں میں ہوئی۔ حکومتی جماعتوں نے اتفاق کیا کہ قومی سطح پر تعمیر نو کا جامع پلان مرتب کیاجائے۔ تمام اسٹیک ہولڈرز کی مشاورت سے نقصانات کے حتمی تخمینے کا کام شفاف انداز میں مکمل کیاجائے۔ متاثرین کی آبادکاری کے لئے موثرمنصوبہ بندی کی جائے،اجلاس میں اس بات کی حمایت کی گئی کہ سیلابی پانی کو محفوظ بنانے کے لئے منصوبہ بندی کی جائے۔ اجلاس میں اندرون وبیرون ملک سے عطیات جمع کرنے کے لئے بھرپور مہم چلانے پر اتفاق کیا گیا۔ عطیات جمع کرنے کیلئے حکومتی، جماعتی اور انفرادی سطح پر تحریک چلائی جائے گی۔
Comments are closed.