حکومت کا چیئرمین نیب کو مزید بااختیار بنانے کا فیصلہ

اسلام آباد : وفاقی حکومت نے چیئرمین نیب کو مزید بااختیار بنانے کا فیصلہ کرتے ہوئے نیب قوانین میں ترامیم کی منظوری دیدی ہے۔وزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت اجلاس میں حج پالیسی 2023 کی منظوری بھی دی گَئی ہے۔ رواں سال حج پر 1 لاکھ 79 ہزار 210 عازمین سعودی عرب جائیں گے۔

وزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس ہوا، جس میں چیئرمین نیب کو مزید بااختیار بنانے کا فیصلہ کرتے ہوئے نیب قوانین میں ترامیم کی منظوری دیدی ہے۔ نیب قوانین میں ترمین کے بعد احتساب عدالت سے ناقابل سماعت قرار دیئے گئے مقدمات چیئرمین نیب کسی دیگر متعلقہ فورم کو بھیج سکیں گے، چیئرمین نیب ناقابل سماعت قرار دیئے گئے کیس کا جائزہ لے کر مقدمہ بند کرنے کی منظوری بھی دے سکیں گے، نیب سے مقدمہ موصول ہونے پر متعلقہ ادارے کو از سر نو شواہد اکٹھنے کرنے کا اختیار ہو گا،اس سے قبل نیب قانون میں صرف چیئرمین سینیٹ پبلک آفس ہولڈر کے زمرہ میں آتے تھے۔

وفاقی کابینہ نے حج پالیسی 2023 کی منظوری دی ہے۔ذرائع کے مطابق رواں سال شمالی پاکستان کے عازمین کےلئے حج اخراجات 11 لاکھ 75 ہزار روپے ہونگے،جنوبی پاکستان کے عازمین کےلئے حج اخراجات 11 لاکھ 65 ہزار روپے ہونگے جبکہ رواں سال حج پر 1 لاکھ 79 ہزار 210 عازمین سعودی عرب جائیں گے۔ وفاقی کابینہ نے نیب قوانین میں ترامیم کی منظوری بھی دے دی۔

ذرائع کے مطابق وزارت موسمیاتی تبدیلی کی جانب سے نیشنل کلین ائیر پالیسی پر بریفنگ میں بتایا گیا کہ سال2021  میں پاکستان کا شمار دنیا کے 3 آلودہ ترین ممالک میں تھا، کراچی لاہور کا شمار دنیا کے انتہائی آلودہ ترین شہروں میں ہوتا ہے، فضائی آلودگی پاکستان میں بڑا مسئلہ بن چکا ہے،سال2019  میں فضائی آلودگی سے 2 لاکھ 35 ہزار اموات رپورٹ ہوئیں، بریفنگ میں بتایا گیا کہ فضائی آلودگی نے پاکستان میں زندگی کا دورانیہ کم کردیا ہے، موسم سرما میں اسموگ کا مسئلہ خطرناک بن جاتا ہے، نیشنل کلین ائیر پالیسی ملک میں فضائی آلودگی کو کم کرنے کے اقدامات میں معاون ثابت ہوگی، نیشنل کلین ائیر پالیسی کے تحت نیشنل ایکشن کمیٹی تشکیل دی جائے گی، نیشنل ایکشن کمیٹی کو ایک ٹیکنکل کمیٹی معاونت فراہم کرے گی۔

Comments are closed.