حکومت کا ملک میں ہنگامی بنیادوں پر زرعی اصلاحات کے نفاذ کا فیصلہ
زرعی اصلاحات کیلئے مختلف شعبوں کی 8 سب کمیٹیوں نے سفارشات وزیراعظم کوپیش،فارشات میں قلیل، وسط اور طویل مدتی جامع منصوبہ بندی شامل
اسلام آباد : وزیراعظم شہبازشریف نے ملک میں ہنگامی بنیادوں پر زرعی اصلاحات کے نفاذ کا فیصلہ کرلیا۔
زرعی اصلاحات کیلئے مختلف شعبوں کی 8 سب کمیٹیوں نے سفارشات وزیراعظم کوپیش کردی۔ سفارشات میں قلیل، وسط اور طویل مدتی جامع منصوبہ بندی شامل ہے۔ وزیراعظم کا کہنا ہے کہ حکومت ترجیحی بنیادوں پر کسانوں کو ضروری سہولیات فراہم کرے گی۔
وزیراعظم شہباز شریف کی زیرِ صدارت ملک میں زرعی شعبے کی اصلاحات پر اعلی سطح کا اجلاس ہوا۔۔وزیراعظم نے تمام متعلقہ وزارتوں کو ان سفارشات میں سے آئندہ فصل کیلئے ہنگامی بنیادوں پر زرعی اصلاحاتی پلان مرتب کرنے۔۔۔2 دن کے اندر اس پلان کو پیش کرنے کی ہدایات جاری کردیں۔۔۔وزیراعظم بہت جلد ملک میں زرعی اصلاحات کیلئے جامع منصوبے کا اعلان کریں گے۔۔۔وزیراعظم کا کہنا تھا کہ حکومت کسانوں کو کم لاگت پر بروقت معیاری بیج، کھاد کی فراہمی یقینی بنائے گی۔۔۔کسانوں کو غیر معیاری بیج اور پیسٹی سائیڈ بیچنے والی کمپنیوں کا سد باب کیا جائے گا۔۔۔مقامی سطح پر معیاری بیج کی پیداوار کیلئے زرعی تحقیقی اداروں کو سہولیات فراہم کی جائیں گی۔۔۔حکومت کسانون کو جدید مشینری اور قرضوں میں سہولت کی فراہمی یقینی بنائے گی۔۔۔گندم کی فصل کی بوائی سے پہلے پیداوار میں فی ایکڑ یقینی اضافے کے اقدامات اٹھائے جائیں۔۔۔یقینی بنایا جائے کہ زرعی اِن پُٹس پر حکومت کی طرف سے سبسڈی کسانوں تک پہنچے۔۔۔کسانوں کو زراعت کے بین الاقوامی سطح پر رائج جدید طریقہ کار سے روشناس کروانے کیلئے جامع آگاہی مہم چلائی جائے۔۔
Comments are closed.