گورنر کا سمری پر دستخط سے انکار،پنجاب اسمبلی ازخود تحلیل
دستخط کرنے سے آئینی عمل میں کسی قسم کی رکاوٹ کا اندیشہ نہیں، آئین، قانون میں وضاحت کےساتھ تمام معاملات کے آگے بڑھنے کا راستہ موجود ہے:بلیغ الرحمان،نگران وزیراعلیٰ کی باقاعدہ تقرری کیلئے گورنر پنجاب کا وزیر اعلیٰ پرویز الہٰی اور قائدِ حزب اختلاف پنجاب اسمبلی حمزہ شہباز کو مراسلہ
گورنر پنجاب بلیغ الرحمان کی جانب سے سمری پر دستخط سے انکار کے بعد پنجاب اسمبلی از خود ٹوٹ گئی۔گورنر پنجاب اسمبلی توڑنے کے عمل کا حصہ نہیں بنے۔ گورنر پنجاب نے سمری پر دستخط کرنے سے انکار کرتے ہوئے کہا کہ ایسا کرنے سے آئینی عمل میں کسی قسم کی رکاوٹ کا اندیشہ نہیں، آئین، قانون میں وضاحت کےساتھ تمام معاملات کے آگے بڑھنے کا راستہ موجود ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ نگران وزیر اعلیٰ آنے تک پرویز الہٰی ہی وزیراعلیٰ کے عہدے کو سنبھالیں گے۔پنجاب میں نگران سیٹ اپ کیلئے عمران خان نے کل پرویز الہٰی سے ملاقات کا فیصلہ کیا ہے، عمران خان اور پرویز الہٰی کی کل زمان پارک میں ملاقات ہوگی، ملاقات میں نگران سیٹ اپ کیلئے ناموں پرمشاورت ہوگی، عمران خان مشاورت کے بعد پرویز الہٰی کو نگران سیٹ اپ کیلئے نام دیں گے۔
نگران وزیراعلیٰ کی باقاعدہ تقرری کیلئے گورنر پنجاب نے وزیر اعلیٰ پرویز الہٰی اور قائدِ حزب اختلاف پنجاب اسمبلی حمزہ شہباز کو مراسلہ جاری کردیا۔گورنر نے نگران وزیراعلیٰ کے لیے متفقہ نام 17 جنوری رات 10 بجے تک طلب کرلیا۔
Comments are closed.