مسلح جتھوں کے حملے ، حکومت کا تحقیقات لیے اعلیٰ سطح جے آئی ٹی بنانے کا فیصلہ

اسلام آباد اور لاہور میں پولیس پر تشدد اور مسلح جتھوں کے حملے، حکومت نے تحقیقات کے لئے اعلی ٰ سطح جے آئی ٹی بنانے کا فیصلہ کرلیا۔

تحقیقات میں اسلام آباد اور لاہور میں جلاو گھیراو ،پولیس پر حملوں اور کالعدم تنظیموں کے تربیت یافتہ افرادسے متعلق حقائق جمع کیے جائیں گے،وزارت داخلہ سمری آج وزیراعظم کو بھجوائے گی۔
ذرا ئع کے مطابق جے آئی ٹی میں وزارت داخلہ، پولیس اور حساس اداروں کے افسران شامل ہوں گے اورسات دِن میں رپورٹ پیش کی جائے گی۔ تحقیقات کے دوران اسلام آباد میں جوڈیشل کمپلیکس کا گیٹ توڑنے، پولیس پر پتھراو ،موٹر سائیکل اورگاڑیاں جلانے کے شواہد جمع کئے جائیں گے۔لاہور زمان پارک میں پٹرول بم حملوں اورکالعدم تنظیموں کے تربیت یافتہ عسکریت پسندوں سے متعلق حقائق بھی جمع کئے جائیں گے۔ اس بات کا بھی تعین کیا جائےگا کہ پولیس پر آنسوگیس کے شیل کس نے چلائے اور فراہم کس نے کیے ؟؟ ریاستی اداروں کے خلاف عوام کو اکسانے اور پُرتشدد کارروائیواں پر آمادہ کرنے کے ذمہ داروں کا بھی تعین کرے گی۔جے آئی ٹی رپورٹ کی روشنی میں مزید قانونی کارروائی کا فیصلہ کیاجائے گا۔
ذرائع کا کہناہے کہ جے آئی ٹی بنانے کا فیصلہ گزشتہ روز حکومت میں شامل اتحادی جماعتوں کے اجلاس میں کیاگیا۔۔

Comments are closed.